گناہوں سے بچنے کے متعلق 6 فرامینِ مصطفٰے
1: اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کچھ فرائض مقرر کیے ہیں انہیں ضائع نہ
کرو ،کچھ چیزیں حرام کی ہیں انہیں ہلکا نہ
جانو، اور کچھ حدیں قائم کی ہیں ان سے آگے
نہ بڑھو ،اور اس نے تم پر رحمت فرماتے ہوے دانستہ کچھ چیزوں سے سکوت فر مایا ہے
ان کی جستجو نہ کرو ۔
2: اللہ عَزَّو َجَلَّ غیور
ہے اور مومن بھی غیرت مند ہے جبکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی غیرت
اس بات پر ہے کہ بندہ مومن اس کے
حرام کردہ عمل میں پڑے
3: اللہ عَزَّوَجَلَّ سے زیادہ غیرت والا کوئ نہیں ، اسی لیےاس نے
ظاہری و باطنی فواحش کو حرام کر دیا ہے ۔
4: حضرت
سَیِّدُنا اَنَس بن مالک رضی اللہ تعالٰی
عنہ کی والدہ حضرت سَیِّدَ تُنا اُمّ
سُلَیم رضی اللہ تعالٰی عنہا نے عرض
کی : یا رسول اللہ صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم مجھے کچھ وصیت فرما یئے ۔تو
آپ صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : گناہوں
سے ہجرت کر لو یعنی انہیں چھوڑدو کیونکہ یہ سب سے افضل ہجرت ہے ،فرائض کی پابندی کرتی رہو کیونکہ یہ سب سے افضل جہاد
ہے ،اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کثرت سے ذکر کرتی رہو کیونکہ تم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ
میں کثرتِ ذکر سے زیادہ پسندیدہ کوئ شے لے کر حا ضر نہیں ہو گی ۔
5: حضرت سَیِّدُنا
ابو ذر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے
ہیں کہ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ
صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم کون سی ہجرت افضل ہے؟ تو
آپ صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جس نے
گناہوں سے ہجرت کی ۔
6: مومن جب گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ
نکتہ بن جاتا ہے پھر اگر وہ تو بہ کرتا اور بخشش ہو جائے تو اس کا دل صاف کر دیا جاتا
ہے اور اگر توبہ نہ کرے تو وہ نکتہ پھیل جاتا ہے ۔حضرت سَیِّدُنا امام ابنِ
حجر ہیتمی شافعی عَلَیہِ رَحمَتُ
اللہِ الکافی فرماتے ہیں : وہ سیاہ
نکتہ ، گناہوں کی کثرت کی وجہ سے
آہستہ آہستہ ،پورے دل کو
ڈھانپ لیتا ہے اور یہ وہی زنگ ہے جسے اللہ
عَزَّوَجَلَّ نے اپنی کتاب میں اس طرح
ذکر فرمایا ہے :
ترجمہ کنزالایمان : کو ئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے ان کی کمائیوں نے
درودِ پاک کی فضیلت
سرکا رِ مدینہ ، راحت ِ قلب و سینہ صَلّی
اللّٰلہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم
کا فرمانِ عالی شان ہے : تم
اپنی مجلسوں کو مجھ
پر دُورو پڑھ کر
آراسۃ کرو کہ
تمہارا مجھ پر
دُرود پڑھنا بروزِ
قیامت تمہارے لیے نور
ہوگا ۔
صَلّی اللّٰلہُ تعالیٰ عَلیٰ مُحَمَّدصَلُّوا عَلَی الحَبیب
اگر اچھا
لگے تو لائیک کرنا اور دوستوں کو شئیر کرنا
شکریا۔
محمد شعیب شوکت

No comments:
Post a Comment