saraiki poetry

saraiki poetry

Urdu Verse is the most ideal way to communicate sentiments with everybody. Track down an astounding assortment of Urdu verse, shayari and ghazal by every one of the renowned writers. ‎Miserable Verse · ‎Love Verse · ‎Add Verse · ‎Friendship Verse

Breaking

Monday, 28 November 2022

کیڑے رینگ رہے ہیں

November 28, 2022 0
کیڑے رینگ رہے ہیں

  

کیڑے رینگ رہے ہیں

  

حضرت سیِّدُنا عمر بن عبدُالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے ایک بار اپنے کسی رفیق سے فرمایا : بھائی 

موت  کی یاد نے میری نیند اُڑادی ، میں رات بھر جاگتا رہا اور قبر والے کے بارے میں سوچتا 

رہا  ، اے بھائی اگر تم تین دن بعد مُردے  کو اُس کی قبر میں دیکھو تو ایک طویل عرصہ تک 

زندگی میں سا کے ساتھ رہے ہونے کے باوجود تمہیں اُس سے وَحشت ہونے لگے اور اگر تم 

اس کا گھر یعنی اُس کی قبر کا اندرونی حصہ دیکھو  جس میں کیڑے رینگ رہے ہیں اور بدن کو کھا 

رہے ہیں ، پیپ جاری ،سخت بد بُو آرہی ہےاور کفن بھی بو سیدہ ہو چکا ہے۔ ہائے ہائے  غور 

کرو تو  یہی مُردہ  جس وقت زندہ تھا تو خوب صورت تھا ، خوشبو بھی اچھی استعمال کرتا تھا  

،لباس بھی عمدہ  پہنا کرتا تھا ۔۔۔۔راوی  کہتے ہیں : اتنا کہنے کے بعد آپ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  پر رقّت 

طاری ہو گئی ، ایک چیخ ماری اور بے ہوش ہو گئے ۔


 نرم نرم بستر اور قبر


تَعَجُّبحضرت سیِّدُ  نا احمد بن حَرب رَحَمۃُاللہِ تعالیٰ  علیہ فرماتے ہیں :زمین کو اس شخص پر

ہو تا ہے جو اپنی خواب گاہ کو دُرُست کرتا اور سونے کے لیے نرم نرم بستر بچھاتا ہے ۔زمین 

اُس سے کہتی ہے : اے ابنِ آدم  تو میرے اندر طویل عرصہ تک اپنے گلنے سڑنے  کو کیوں 

یاد نہیں کرتا ؟ یاد رکھ میرے اور تیرے  درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہو گی 



بیل کی طرح چیختے


۔  سیِّدُ  نا یزید رَکاشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ   موت کو کثرت سے یاد رکھنے والوں میں سے تھے حضرتِ

 جب ْقبروں کو دیکھتے  تو قبر کے اندھیرے اور تنہائی کی وَحشت وغیرہ کے خوف سے اِس


 قدر  بے قرار ہو جاتے  کہ آپ کے منہ سے بیل کی طرح چیخوں کی آواز نکلتی۔



قبر میں ڈرانے والی چیزیں


واقِعی قبر  کا معاملہ  بے خوف  ہونے والا نہیں ، آج ہم پر چھپکلی چڑھ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو  

 ، بلکہ کَنکَھجورا قریب  ہی سے گزر جائے تو بدن پر کپکپی طاری ہو جائے اور منہ سے چیخ جائے

         ناراض صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم    نکل جائے  ،ہائے ہائے گناہوں کی وجہ سے اگر  خدا و مصطَفّٰے عَزَّوَجَلَّ  و

  ہوگئے  تو قبر  کے تنگ گڑھے میں آکر کون بچائے گا ، کون تسلّی دے گا ۔ آہ آہ آہ  اے بِلی کی 

میاوں  سن کر گھبرانے والو سنو  حضرتِ سیِدُّنا علاّمہ جلالُ الدین سُیُوطی شافعی  

   شَرحُ الصُّدور میں نکل فرماتے ہیں : جب انسان قبر  میں داخل ہوتا ہے تو وہ تمام چیزیں اُس 


کو ڈرانے کے لیے آ جاتی ہیں جن سے وہ دنیا میں ڈرتا تھا  اور اللہ  عَزَّوَجَلَّ سے نہ ڈرتا تھا ۔

  

Tuesday, 22 November 2022

نماز پڑھنے کا طریقہ | اسلام میں نماز پڑھنے کا طریقہ

November 22, 2022 0
  نماز پڑھنے کا طریقہ | اسلام میں نماز پڑھنے کا طریقہ

  نماز پڑھنے کا طریقہ | اسلام میں نماز پڑھنے کا طریقہ


 بالکل صحیح طریقے سے "نماز پڑھنے کا طریقہ" سیکھیں۔ نماز   اللہ کی بہترین عبادت ہے۔ دنیا بھرکے

  مسلمان دن میں پانچ بار نماز ادا کرتے ہیں۔ یہ اللہ کی طرف سے مسلمانوں پر انعام ہے۔ نماز اسلام کے

 پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔   نماز، اسلام کا سب سے اہم حصہ ہے۔ نماز پڑھنے کا طریقہ سیکھنا

 ایک مسلمان کی مذہبی پابندی کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ نماز سے وابستہ اہمیت کو سمجھیں، نماز کے سلسلے میں

 جس نظام الاوقات کا مشاہدہ کیا جانا چاہیے، اور نماز پڑھنے کے لیے مناسب مقامات کو سمجھیں تاکہ آپ

 نماز میں شرکت کر سکیں۔

تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ نماز میں تلاوت کے الفاظ کے مفہوم کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ

 ہمیں بے مقصد فوائد حاصل کرنے کے لیے بہت بہتر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دے گا جیسے ہم اللہ کو

 اپنے سامنے دیکھتے ہیں یا وہ ہمیں حقیقت کی روشنی میں اپنے سامنے باقی دیکھتا ہے۔ کہ نماز کے دوران،

 مسلمان ہر روز 5 بار اپنے خدا سے ملتے ہیں، اس صورت میں جب ہم سمجھ لیں کہ ہم نماز میں کیا کہہ رہے

 ہیں، یہ ہمیں کافی حد تک نرمی محسوس کرنے اور کائنات کے مالک سے شائستگی کے ساتھ بات کرنے کی

 طاقت دے گا۔

پانچ وقت کی نماز  میں کل رکعت:

وقت

سُنت

فرض

سُنت

نفل

وتر

نفل

فجر

2

2

*

*

*

*

ظُہر

4

4

2

2

*

*

عصِر

4

4

*

*

*

*

 مغرِب

*

3

2

2

*

*

عِشاء

4

4

2

2

3

2

 1:فجر کی نماز (نماز):

وقت فجر سے شروع ہوتا ہے اور سورج نکلنے سے پہلے تھوڑا سا موثر رہتا ہے دو رکعت سنت، دو رکعت فرض۔ 

2: نماز ظہر (نماز):
وہ وقت شروع ہوتا ہے جب سورج مغرب کی طرف جھکنے لگتا ہے اور کسی چیز کا سایہ اس شے کے سائز کے
 برابر ہوجاتا ہے۔ نماز عصر کے وقت شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے مؤثر رہتا ہے۔
چار رکعت سنت، چار رکعت فرض، دو رکعت سنت، دو رکعت نفل۔ 
3. نماز عصر (نماز):
وہ وقت شروع ہوتا ہے جب سورج ڈھل جاتا ہے اور کسی چیز کا سایہ اس شے کے سائز سے دوگنا ہو جاتا ہے
  یہ غروب آفتاب سے چند منٹ پہلے تک موثر رہتا ہے۔
چار رکعت سُنت،چاررکعت  فرض
4. نماز مغرب (نماز):
یہ غروب آفتاب کے فوراً بعد پڑھا جاتا ہے اور وقت اس وقت تک موثر رہتا ہے جب تک کہ مغرب 
(گودھولی) میں روشنی نظر نہ آئے۔ (آفٹرگلو غروب آفتاب کے وقت سے تقریباً 1 گھنٹہ 15 منٹ بعد 
نظر آتا ہے)۔ لیکن سورج غروب ہونے کے بعد نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔ تین رکعت فرض، دو رکعت 
سنت، دو رکعت نفل
 5: عشاء کی نماز (نماز):
وہ وقت شروع ہوتا ہے جب مغرب کی روشنی ختم ہو جاتی ہے (گودھولی کا اختتام جو کہ غروب آفتاب کے 
تقریباً 1 گھنٹہ 15 منٹ بعد ہوتا ہے) یہ طلوع آفتاب سے تقریباً تین گھنٹے پہلے تک موثر رہتا ہے۔ لیکن 
مستحب ہے کہ اسے رات کے 2/3 گزرنے سے پہلے پڑھ لیا جائے۔
 چار رکعت سُنت ،چار رکعت فرض، دو رکعت سنت، دو رکعت نفل، تین رکعت واجب وتر، دو رکعت نفل
نوٹ: نفل نماز ہر چیز کے لیے اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے ہے۔

تکبیر تحریمہ کہیں۔





































Monday, 14 November 2022

گناہ خلوت میں ہو یا جلوت میں گناہ ہے

November 14, 2022 0
گناہ    خلوت    میں    ہو   یا    جلوت    میں      گناہ     ہے

 

گناہ    خلوت    میں    ہو   یا    جلوت    میں      گناہ     ہے 


معلوم  ہوا  گناہ  خلوت  میں  ہو  یا   جلوت  میں    یعنی   تنہائی  میں  یا  سب  کے  سامنے  ، گناہ   ہی  ہوتا  


ہے  اور  اللہ   عَزَّوَجَلَّ  اپنی  نا  فرمانی  کرنے  والے  بندوں  پر  سخت   غضب   فرماتا  ہے  ۔ غور  


فرمایئے   یہ وہ  لوگ  تھے   جو  ظاہری  طور   پر   تو  نیک   تھے   مگر   چُھپ  کر  گناہ   کرتے  تھے   اور  ایک    


ہم  ہیں   گناہ  کرتے  پھرتے  ہیں  اور  ذرا  نہیں  شرماتے  ،ہمارا  کیا   بنے  گا ؟


ذرا  سوچیئے   تو  سہی   اگر یونہی  گنا  کرتے کرتے  قبر  میں  اُتر   گئے   اور   ہم  پر   عذاب  مُسَّلَط کر  دیا  گیا   


تو   ہم  کیا  کریں  گے  ؟ اگر   سانپ   بچھو ں  نے کفن  پھاڑ  کر   ہمارے  جسم  پر  قبضہ  جمالیا  تو  کہاں  


جائیں  گے  ؟  قبر  کی  دیواریں  ملنے   سے  ہماری  پسلیاں   ٹوٹ  پھوٹ  کر  ایک  دوسرے  میں  پیو  


ست  ہو  گئیں  تو  کیسی  شدید  تکلیف  ہوگی  ایک  پتھر   کی  چوٹ  تو  برداشت  ہوتی  نہیں    اگر  


فرشتوں  نے   ہتھوڑے  برسانے  شروع  کر  دیئے   تو  ان  نازک  ہڈیوں  کا  کیا   بنے  گا  ؟  گناہوں


  کے سبب  رب  عَزَّوَجَلَّ   کی  ناراضی  کی  صورت    میں  ہونے  والے  ان  عذابات  کو  زرا  تَصَوُّر 


میں  تو  لایئے  اور  پھر    فیصلہ  کیجئے  کہ  ہمارا  گناہوں  سے  بچنا   آسان  ہے یا  ان  عذابات کو سہنا  


۔۔۔ہم  میں  سے کوئی بھی ان عذابوں کی تاب  نہیں رکھتا  تو   آئیے  ابھی  وقت ہے  توبہ  کر 


لیجئے خود کو گناہوں  سے بچاتے ہوئے  رب  عَزَّوَجَلَّ    کی اطاعت اور  فرمانبرداری میں ایامِ 


زِیست بسر  کیجئے کہ اسی میں کامیابی ہے


حضرت  سَیِّدُ نا  ابن حجر  یہمتی مکی عَلَیہِ  رَحمَۃُ  اللہِ القَوِی  حضرت   سَیِّدُ نا  ابن  عباس رضی اللہ تَعالیٰ 

عنھما کا  ایک  فرمان  ہے  کہ اے گناہ  گار  تُو  گناہ  کے  انجامِ  بد  سے  کیوں  بے  خوف  ہے ؟ 

حالانکہ  گناہ کی طلب میں  رہنا  گناہ  کرنے  سے  بھی  بڑا  گناہ ہے  ،  تیرا  دائیں  بائیں   جانب  کے  

فرشتوں  سے  حیا نہ کرنا  گناہ  پر   قائم  رہنا  اس سے بھی  بڑا  گناہ  ہے  حالانکہ  تو نہیں جانتا  کہ   اللہ   

عَزَّوَجَلَّ    تیرے  ساتھ  کیا  سلوک  فرمانے  والا  ہے ؟  اور  تیرا  گناہ  میں ناکامی  پر غمگین ہونا  اس  

سے بھی  بڑا  گناہ  ہے  ۔ گناہ  کرتے  ہوئے  تز  ہوا   سے  دروازے  کا  پردہ  اٹھ جائے  تو  تُو  ڈر جاتا  

ہے    مگر   اللہ   عَزَّوَجَلَّ     کی  اس  نظر  سے  نہیں  ڈرتا  جو  وہ  تجھ پر  رکھتا  ہے تیرا  یہ  عمل  اس  سے  

بھی  بڑا گناہ  ہے